اقتصادی ترقی اور ملکی سلامتی ہماری کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سعودی عرب دنیا اوراسلامی نصب العین کے دفاع کے لیے اپنے اصولوں اور عالمی اقدار پر عمل پیرا ہے، سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا بھر میں ''دہشت گردی کے خلاف جنگ'' اور استحکام کی بحالی ہے،شامی حکومت کی پالیسیوں سے خطے میں دہشت گرد تنظیموں کو فروغ ملا،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا اقتدار سنبھالنے کے بعد شوریٰ کونسل سے پہلا خطاب

بدھ 23 دسمبر 2015 22:53

اقتصادی ترقی اور ملکی سلامتی ہماری کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سعودی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی اور ملکی سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سعودی عرب دنیا اوراسلامی نصب العین کے دفاع کے لیے اپنے اصولوں اور عالمی اقدار پر عمل پیرا ہے، سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا بھر میں ''دہشت گردی کے خلاف جنگ'' اور استحکام کی بحالی ہے،شامی حکومت کی پالیسیوں سے خطے میں دہشت گرد تنظیموں کو فروغ ملا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ بدھ کے روز سعودی شوریٰ کونسل سے اپنا پہلا خطاب کررہے تھے اور اس کے ساتھ ہی کونسل کے چوتھے سیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔انھوں نے جولائی میں اپنی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ترقی کو مہمیز دینے کے لیے کیا گیا تھااور سعودی شہریوں کی ترقی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ان کا ملک عرب دنیا اوراسلامی نصب العین (کاز) کے دفاع کے لیے اپنے اصولوں اور عالمی اقدار پر عمل پیرا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا مقصد دنیا بھر میں ''دہشت گردی کے خلاف جنگ'' اور استحکام کی بحالی ہے۔سعودی شوریٰ کونسل کے ٹویٹر اکاوٴنٹ کے مطابق شاہ سلمان نے شام میں جاری بحران کے بارے میں کہا کہ ان کی حکومت شام کا اتحاد برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔انھوں نے شامی صدر بشارالاسد کو خطے میں جنگجو گروپوں کے احیاء کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت ہی دہشت گرد تنظیموں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :