این اے 154 لودھراں میں آج کی جیت عوام کی جیت ہے: جہانگیر خان ترین

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 23:10

این اے 154 لودھراں میں آج کی جیت عوام کی جیت ہے: جہانگیر خان ترین
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ این اے 154 لودھراں میں آج کی جیت عوام کی جیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154لودھراں کا معرکہ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر خان ترین نے اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

فتح حاصل کرنے کے بعد جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفگتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 154 لودھراں میں آج کی جیت عوام کی جیت ہے۔ جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ آج کی جیت سے 2013 کے الیکشن میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے۔ ن لیگ کے اربوں کے پیکج کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ کل عمران خان لودھراں پہنچ کر عوام کے ساتھ ریلی کی صورت میں جیت کا جشن منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :