بیٹے کے چھپائے بسکٹ ڈھونڈتے ہوئے 84 سالہ ماں ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 02:37

بیٹے کے چھپائے بسکٹ ڈھونڈتے ہوئے 84 سالہ ماں ہلاک

پووولیٹو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) 84سالہ پنشنر بسکٹ ڈھونڈتے ہوئے وارڈروب میں پھنس کر دم گھٹنے سے مرگئی۔شمال مشرقی اٹلی کے شہر پووولیٹو میں پیش آئے اس واقعے میں بوڑھی عورت کے بیٹے نے بسکٹ چھپا دئیے تھے۔

(جاری ہے)

بیٹے کا کہنا تھا کہ اس کی ماں کو ذیابیطیس تھا مگر بسکٹ کھانے کا شوق تھا۔ ذیابیطیس کی وجہ سے ہی بیٹے نے بسکٹ کا ڈبہ چھپایا تھا۔بیٹے کا بسکٹ چھپانا کافی خطرناک ہوا اور ماں نے اس کی پورے گھر میں تلاش شروع کر دی۔وارڈ روب کے اندر ڈھونڈتے ہوئے وہ اندر پھنس گئی اور دم گھٹنے سے مر گئی۔فائر فائٹرز نے آکر اس کی لاش کو وارڈ روب سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :