چالاک عورت کتوں کی خوراک کو پیس کر ہیروئن کے طور پر بیچنے لگی

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 02:39

چالاک عورت کتوں کی خوراک کو پیس کر ہیروئن کے طور پر بیچنے لگی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) 22سالہ میگن میئر کو پولیس نے مبینہ طور پر کتوں کی خوراک کو پیس کر ہیروئن کے طور پر بیچنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔اس کے علاوہ اس نے اسپرین کو بھی ممنوع دوا کے طور پر فروخت کیاتھا ۔

(جاری ہے)

میگن نے 18 نومبر کو پولیس کے مخبر کو بھی اپنی بنائی ہوئی ”ہیروئن“فروخت کی،پولیس نے ایلومینئم میں لپٹی”ہیروئن “ کا ٹسٹ کرایا تو رزلٹ منفی آیا۔

پولیس نے میگن سے اس کے گاہکوں کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ نومبر میں ایک شخص کو یہی ہیروئن فروخت کر چکی ہے۔ میگن نےبتایا کہ اس شخص نے اس کی کار کی سیٹ چرائی تھی، جس کا بدلہ اس نے جعلی ہیروئن بیچ کر لیا۔اگر ثابت ہوگیا کہ میگن جعلی ادویات کو ممنوع نشہ آور کہہ کر فروخت کرتی ہے تو اسے مختلف دفعات کے تحت 6سال کی قید ہو سکتی ہے۔