شہریارخان کی محمد عامر کو ڈسپلن کی پاسداری کرنے کی ہدایت

جمعرات 24 دسمبر 2015 11:26

شہریارخان کی محمد عامر کو ڈسپلن کی پاسداری کرنے کی ہدایت

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی ، قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کے دوران شہریار خان نے عامر کو ڈسپلن کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عامر سے ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے عامر کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈسپلن کی پاسداری کرنے کی ہدایت کردی ۔ محمد عامر نے چیئرمین سے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ساتھی کھلاڑیوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور کسی سینئر سے بدتمیزی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔ پی سی بی حکام کے مطابق عامر کی ہر حرکت کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا اور کسی بھی گڑبڑ کی صورت میں فاسٹ باولر کو بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے ۔