2016 ء میں پاکستانی اداکار فواد خان کی دو بالی ووڈ فلمیں ریلیز کی جائینگی

فلم ’کپور اینڈ سنز‘18 مارچ، ’اے دل ہے مشکل ‘28 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائینگی

جمعرات 24 دسمبر 2015 11:40

2016 ء میں پاکستانی اداکار فواد خان کی دو بالی ووڈ فلمیں ریلیز کی جائینگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستانی اداکار فواد خان کی 2016 میں دو بالی ووڈ فلمیں ریلیز کی جائینگی۔2016 کے آغاز میں فواد خان کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ 18 مارچ کو ریلیز ہوگی جبکہ دوسری فلم ’اے دل ہے مشکل‘ 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائیگی جس کا اعلان پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر نے ٹوئٹر پر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرن جوہر نے فلم اے دل ہے مشکل کیساتھ ہدایتکاری میں بھی کم بیک کیا ہے اور ان کے مطابق لندن میں ہونیوالی فلم کی شوٹنگ کے پہلے شیڈول کا اختتام ہو چکا ہے۔فلم میں ایشوریا رائے، رنبیر کپور اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ عمران عباس بھی فلم میں ایک مختصر اور خاص کردار میں نظر آئینگے۔