فلم سربجیت میں میری لک پر مثبت ردعمل آیاہے،ایشوریا رائے

فلم کا سبجیکٹ اچھا ہے، عکسبندی شروع کردی ہے،آنیوالا ردعمل حوصلہ افزاء ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 دسمبر 2015 11:40

فلم سربجیت میں میری لک پر مثبت ردعمل آیاہے،ایشوریا رائے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ فلم سربجیت میں میری لک پر مثبت ردعمل آیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فلم کی عکسبندی شروع کردی ہے اور میں یہ کہنا پسند کرونگی کہ یہ فلم پہلے ہی آؤٹ ہوچکی ہے اور میں اس پر آنیوالے ردعمل سے بے حد خوش ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل میرے لئے خاصا حوصلہ افزاء ہے، انہوں نے کہا کہ اس فلم کا سبجیکٹ اچھا ہے ۔ فلم سربجیت میں ایشوریا رائے دلبیرکپور کا کردار ادا کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :