عامر خان کی پروجیریا کی بیماری میں مبتلا 14سالہ بچے سے ملاقات

آپ سے ملنے کا میرا خواب پورا ہوگیا، مجھے یقین تھا ایک دن آپ سے ضرور ملونگا، نہال… مسٹر پرفیکٹ کی نہال کیلئے دعائیں

جمعرات 24 دسمبر 2015 11:42

عامر خان کی پروجیریا کی بیماری میں مبتلا 14سالہ بچے سے ملاقات

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈمسٹر پرفیکٹ عامر خان نے پروجیریا کی بیماری میں مبتلا 14سالہ بچے سے ملاقات کر کے اس کی خواہش پوری کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے حال ہی میں نہال نامی ایک بچے سے ملاقات کی ہے جس کی اداکار سے ملنے کی دلی خواہش تھی۔

(جاری ہے)

نہال نے عامر خان سے ملاقات کے بعد فیس بک پر ان کیساتھ تصاویر بھی شیئر کیں ہیں اور عامر خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نہال نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ عامر انکل میرا خواب پورا کرنے کیلئے آ پ کا شکریہ۔ آپ کی فلم تارے زمین پر نے مجھے بہت متاثر کیا ہے اور مجھے یقین تھا کہ ایک دن میں آپ سے ضرور ملونگا۔نہال نے عامر سے ملنے کے بعد کہا کہ اس ملاقات کے بعد اس کے اندر جینے کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔عامر خان نے بھی فیس بک پر نہال کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور انہیں نیک دعائیں دی۔

متعلقہ عنوان :