سعودی عرب کے شہر جزان میں‌آتشزدگی، 25 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 11:43

سعودی عرب کے شہر جزان میں‌آتشزدگی، 25 افراد ہلاک

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : سعودی عرب کے شہر جزان کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی ہوئی جس کے باعث اسپتال میں موجود 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی سول دفاع نے بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر جزان کے ایک بڑے ہسپتال میں مقامی وقت کے مطابق رات اڑھائی بجے کے قریب آگ بھڑک اُٹھی ، جس کے نتیجے میں 25 افراد جھلس کر اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 107 افراد زخمی ہوگئے۔

آگ ہسپتال کے پہلے فلور پر لگی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کر لی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سعودی سول دفاع اسکواڈ اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بھُجانے کی کوششیں کی۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی البتہ سعودی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :