دلوالے ”پاکستانی“ اورباجی راوٴ مستانی” بھارتی“ پرستاروں کے دل جیتنے میں کامیاب

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:11

دلوالے ”پاکستانی“ اورباجی راوٴ مستانی” بھارتی“ پرستاروں کے دل جیتنے ..

کولکتہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء)سپر سٹار شاہ رخ خان اور کاجل کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دل والے “ پاکستان میں رنویر سنگھ کی ”باجی راوٴ مستانی“کے مقابلے میں ذیادہ پزیرائی حاصل کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی ”دلوالے“ نے نمائش کے پہلے ہفتے پاکستانی باکس آفس پر6.1کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ رنویر سنگھ کی ”باجی راوٴ مستانی“صرف 2.1کروڑ کا ہی بزنس کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔تاہم دوسری جانب ہندوستان میں رنویر سنگھ کی فلم کو شاہ رخ خان کے مقابلے میں ذیادہ پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔حال ہی میں بولی ووڈ میگا سٹارامیتابھ بچن کی طرف سے بھی رنویر سنگھ کی لازوال اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیاتھا کہ باجی راوٴ مستانی ان پر اپنا سحر طاری کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وہ فلم دیکھتے ہوئے تینوں اداکاروں کی بے داغ اداکاری کے سحر سے نکلنے میں ناکام ہو گئے تھے۔