پرستاروں کے چھیڑچھاڑ کرنے پر تھپڑ رسید کر دیتی ہوں‘پریانکا چوپڑا

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:11

پرستاروں کے چھیڑچھاڑ کرنے پر تھپڑ رسید کر دیتی ہوں‘پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے پرستاروں کے ساتھ ملنا اور انکے کے ساتھ تصاویر بنوانا بے حد پسند ہے۔ اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ”جئے گنگا جل“ کی ٹریلر لانچ تقریب میں میڈیا سے بات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں سے بہت محبت کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اگر کبھی کوئی میل پرستار انھیں چھیڑنے یا انکے جسم کو چھونے کی کوشش کرے تو انھیں بے حد ناگوا ر گزرتا ہے۔

اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ 2010ء میں ان کی فلم ”انجانا انجانی“ کے سیٹ پر انکا ایک پرستار دوڑتا ہوا آیا اور انکی کلائی تھام کر تصویر بنوانے کی کو شش کرنے لگا۔ اکارہ نے بتایا کہ انھیں پرستار کی اس حرکت پر شدید غصہ آیا اور انھوں نے اس کا کالر پکڑ کے ایک زوردار تھپڑ اس کے منہ پر جڑ دیااور وہاں سے ڈر کر بھاگ نکلیں۔واضح رہے اداکارہ پرکاش جاہ کی ”جئے گنگا جل“ میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کر رہی ہیں