سنی لیون کی2016ء کیلئے انوکھی پیش گوئی

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:17

سنی لیون کی2016ء کیلئے انوکھی پیش گوئی

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی فلموں میں بولڈ اداکاری کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں بولی ووڈ کیلئے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ سال ذیادہ تربولڈ کامیڈی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ”مستی زادے“ کی تشھیری مہم کی تقریب کے دوران میڈیا کو بتایا کہ 2016ء کی شروعات ہی بولڈ فلموں کی نمائش سے ہوگی۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انکی فلم ”مستی زادے“سمیت ”کیا کول ہیں ہم تھری“ اور ”گریٹ کرینڈ مستی“جیسی فلمیں نمائش کیلئے تیار ہیں۔واضح رہے اداکارہ مستی زادے میں ڈبل کردار اداکرتی نظر آئیں گی۔اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مستی زادے میں لیلا اور للی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ لیلا کے کردار میں اداکارہ شہوت انگیز جبکہ بطور للی وہ ایک معصوم لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔انکا کہنا تھا کہ انکے لئے لیلا کا کردار بے حد مشکل ہے جبکہ للی کا کردار انکی حقیقی زندگی کے بہت قریب تر ہے۔یادرہے سنی لیون کی مستی زادے آئندہ سال29جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی