شاہ رخ خان کا گینگ ریپ میں ملوث نابالغ مجرم کی رہائی پر تبصرے سے انکار

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:19

شاہ رخ خان کا گینگ ریپ میں ملوث نابالغ مجرم کی رہائی پر تبصرے سے انکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے منگل کے روز 2012ء میں دہلی میں گینگ ریپ کے جرم میں ملوث نابالغ مجرم کی رہائی پر کسی قسم کے تبصرے کے سے انکار کر دیا۔ سپر سٹار کا کہناتھا کہ وہ کسی ایسے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے جو انکے علم میں مکمل طور پر نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سپر سٹار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ نہیں جانتے کہ مذکورہ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں یا نہیں اس لیئے براہ کرم ان سے صرف وہی سوالات پوچھے جائیں جو انکے علم میں ہیں۔

واضح رہے 2012ء میں بھارتی دارلحکومت دہلی میں ایک خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔کینگ ریپ کرنے والوں میں ایک 18سال سے کم عمر لڑکا بھی شامل تھا جسے اتوار کے روز سزا پوری ہونے پر رہا کر دیا گیا تھا۔ مجرم کی رہائی پر ذیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے گھر والوں سمیت شہریوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے

متعلقہ عنوان :