بگ بیش ٹی ٹونٹی ، جمعے کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:24

بگ بیش ٹی ٹونٹی ، جمعے کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں جمعہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا تاہم 26 دسمبر کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پرتھ سکارچرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں پرتھ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر دس منٹ پر شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیمیں جن میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل ہیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں اور ان کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کے لیگ میچز 18 جنوری تک کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل 21 اور دوسرا 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ چمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :