بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو فیس بک پرایک کروڑ سے زائد لائیکس مل گئے

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:25

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو فیس بک پرایک کروڑ سے زائد لائیکس مل گئے

حیدر آباد(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے فیس بْک پر لائیکس کی تعداد ایک کروڑ سے کے پار پہنچ گئی ہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی کامیابیوں میں ایک اور تاج اس وقت جڑ گیا جب ان کے فیس بْک کے صفحے پر لائیکس کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ ثانیہ مرزا نے اس کامیابی کا جشن منایا اور ٹینس ریکیٹ تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ایک کروڑا سمائیلس۔

انہوں نے فیملی اآف 10 ملینس کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔29سالہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اورسماجی رابطے کی ایک اور ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے 32 لاکھ 60 ہزار فالوورز ہیں ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :