ڈی جی رینجرر سکواش چمپئن شپ26 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:26

ڈی جی رینجرر سکواش چمپئن شپ26 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز سکواش چمپئن شپ26 دسمبر سے جہانگیر سکواش کمپلیکس کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر 64 کھلاڑی شرکت کریں گے، جن میں 32 مرد اور 32 خواتین کھلاڑی شامل ہیں اور یہ چمپئن شپ31 دسمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :