تھیٹر کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے والے افراد شر پسند ہیں ‘ ناصر چینوٹی

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:39

تھیٹر کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے والے افراد شر پسند ہیں ‘ ناصر ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء ) اسٹیج کے نامور کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تھیٹر کا میابی سے پیش کیا جارہا ہے اور تھیٹر کے خلاف بے بنیاد خبریں پھیلانے والے افراد شر پسند ہیں ،ایسے لوگ فن اور فنکاروں کے دشمن ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تھیٹر ہرگز زوال کاشکار نہیں ہے وہی کچھ دکھایا جارہا ہے جو شائقین ڈرامہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اب ڈیڑھ گھنٹے کے ڈرامہ میں کیا ڈرامہ پیش کیا جائے دور حاضر میں نہ اچھا ہدایت کار ملتا ہے اور وہی پرانے سکرپٹ بار بار نام بدل کر پیش کیے جاتے ہیں اس میں سینئر فنکاروں کا کوئی قصور نہیں ہے ۔ ناصر چینوٹی نے کہاکہ اسٹیج ڈراموں میں رقص اور ذو معنی جملوں پر سخت پابندی ہے ،تین سرکاری ادارے تھیٹروں کی روازنہ مانیٹرنگ کرتے ہیں ،اتنی سختی میں کوئی فنکار یا فنکارہ غلط بات کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوچاہیے کہ فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے گھر اور سرکاری خرچے پرعلاج کرنے اور تمام فنکاروں کی مفت لائف انشورنس کرنے کے احکامات جار ی کریں ۔