جزان‘ ہسپتال میں آتشزدگی ،25افراد جاں بحق‘107 زخمی … سعودی فورسز کی کارروائی میں 40 باغی مارے گئے

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:44

جزان‘ ہسپتال میں آتشزدگی ،25افراد جاں بحق‘107 زخمی … سعودی فورسز کی ..

جزان/نجران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے شہرجزان کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 25لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 107افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جبکہ سعودی فورسز کی ایک کارروائی کے دوران 40 باغی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر جزان کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث پچیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک سو سات کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ آگ اس قدر شدید ہے کہ ریسکیو ٹیمیں ابھی تک اس پر قابوپانے میں ناکام ہیں۔قبل ازیں باغیوں نے جزان اور نجران میں میزائل حملے کئے جس میں متعدد افرادکے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں دوسری طریف سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں چالیس باغی بھی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :