قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق ، سابق کوچ ڈیوڈواٹمور جمعے کو شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گے

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:51

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق ، سابق کوچ ڈیوڈواٹمور جمعے کو شارجہ ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان انضمام الحق اور سابق کوچ ڈیوڈواٹمور کل شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گے، انضمام الحق کی کوچنگ میں افغانستان اور ڈیوڈواٹمورکی کوچنگ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے ڈیوڈواٹمور اورانضمام الحق میں رقابت زیادہ پرانی نہیں جب پی سی بی نے سابق قومی کپتان پر انحصار کرنے کے بجائے ڈیوڈواٹمور کو قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے چناتھا جبکہ انضمام الحق محض 2012-13 کے دورہ بھارت میں بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری نبھانے کے بعد فارغ کردئیے گئے تھے۔

ڈیوڈواٹمور کے جانے کے بعد بھی انضمام الحق کیلئے پاکستانی ٹیم کا دروازہ کھل نہیں سکا تھا کیونکہ بورڈ نے اْن کے معاملے میں سرد مہری کا مظاہرہ کیاتھا جبکہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ بورڈ اور سابق کپتان میں معاوضے کے معاملے میں اختلاف تھا۔افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں نہ صرف یواے ای میں پانچ ون ڈے میچوں کی باہمی سیریز کھیلیں گی بلکہ دو نوں ٹیموں کے درمیان دو ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :