شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کے مداح نے ان پر تھوک دیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:51

شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کے مداح نے ان پر تھوک دیا

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) جاپان کے ناریٹا ایئر پورٹ پر شہرہ آفاق فٹبالر لیونل میسی کے ایک مداح نے پر تھوک دیا جس پر انہوں نے آگ بگولہ ہو کر نامناسب برتاوٴ کرنے والے مذکورہ شخص کو مکا رسید کر دیا۔بارسلونا کے سٹار کھلاڑی لیونل میسی نئے تنازع میں پھنس گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ میسی کلب ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کیساتھ جاپان کے ناریٹا ایئر پورٹ پر پہنچے تو ریور پلیٹ ایف سی کے ایک مداح نے ان پر تھوک دیا جس پر انہوں نے آگ بگولہ ہو کر نامناسب برتاوٴ کرنے والے مذکورہ شخص کو مکا رسید کر دیا۔

بارسلونا کے کوچ لوئس اینریکے اور ساتھی کھلاڑیوں لوئیس سواریز اور زیویئر مسچیرانو نے معاملے کو سنبھالا۔ لیونل میسی کو دیگر شائقین کے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔