انڈر 19 ورلڈ کپ،مہدی حسن میراز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:02

انڈر 19 ورلڈ کپ،مہدی حسن میراز بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) مہدی حسن میراز آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے۔ حسن سمیت نظم الحسین شانتو، سعید سرکار، ذاکر حسن اور جوئے راز شیخ دوسری مرتبہ میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں بنگلہ دیشی ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 27 جنوری کو دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ اعلان کردہ بنگلہ دیشی ٹیم کپتان مہدی حسن، نظم الحسین شانتو، جوئے راز شیخ، پینک غوش، سیف حسن، ذاکر حسن، محمدسیف الدین، شفیع الحیات، سعید سرکار، مہدی حسن رانا، عبدالحلیم، سنجیت ساہا، صالح احمد، عارف الاسلام اور جاکر علی پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :