پی بی سی سی چیلنج سپر کرکٹ لیگ ہفتے سے فیصل آباد میں شروع ہو گی

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:10

پی بی سی سی چیلنج سپر کرکٹ لیگ ہفتے سے فیصل آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پی بی سی چیلنج سپر لیگ ہفتہ سے فیصل آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سیدسلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بلوچستان‘ پنجاب‘ سندھ‘ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد اے جے کے شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آئندہ برس بھارت میں شیڈول پہلے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :