Live Updates

لودھراں: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لودھراں پہنچ گئے

عوام کا شکریہ ادا کرنے لودھراں آیا ہوں۔ عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 13:14

لودھراں: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لودھراں پہنچ گئے

لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان لودھراں پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان نے شاندار کامیابی پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کو مبارکباد دی. لودھراں پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں این اے 154 کی عوام کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ن لیگ سے نہیں موجودہ حکومت سے تھا۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین حق اور سچ پر قائم رہے اور شاندار کامیابی حاصل کی ۔ عمران خان نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی موجودگی سے بھی نتائج درست آنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جو بھی کہوں گا عوام کے سامنے کہوں گا، عوام سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل عوام کے سامنے رکھوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات