نت نئے سٹائل اپنانے پر اکثر اداکا رائیں مجھے کوستی ہیں ، سونم کپور

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:30

نت نئے سٹائل اپنانے پر اکثر اداکا رائیں مجھے کوستی ہیں ، سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انڈسٹری کی متعدد اداکارائیں مجھے نت نئے فیشن متعارف کروانے پر کوستی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک بار انڈسٹری کی کافی سینئر اداکارہ مجھے پر برس پڑیں کہ سونم تم ایسا کیوں کرتی ہو تمہیں پتہ ہے کہ ہمیں ایسے سٹائل اپنانے کی کتنی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ میں سب سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ میں یہ فیشن اپنے لئے کرتی ہوں اور میں ہمیشہ خود نت نئے سٹائل ڈیزائن کرتی ہوں اور اس کے لئے میں کسی سٹائلسٹ کو معاوضہ نہیں دینا پڑتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ فلسمٹارز کو ہمیشہ فیشن ٹرینڈ اپناتے ہوئے یہ خیال رکھنا چاہئے کہ ان کا فیشن عام لوگوں کو بھی متاثر کرتا ہے اور ہم معاشرے کے لئے ٹرینڈ سیٹ کرنے والوں میں سے ہیں ۔