میری فلموں میں تفریح کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے ، فرحان اختر

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:33

میری فلموں میں تفریح کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے ، فرحان اختر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کے اداکار گلوکار و پروڈیوسر فرحان اختر کا کہنا ہے کہ میری فلموں میں تفریح کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری فلموں میں تفریح کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میں تو بس چاہتا ہوں کہ لوگ فلموں کو تفریح کے لئے نہیں بلکہ اچھے پیغام کے لئے دیکھیں انہوں نے کہا کہ اداکار ہونے کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم معیاری اور تفریح فلمیں بنائیں انہوں نے کہا کہ میری نئی فلم ” بنگستان “ میں امن کا پیغام ہے انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس پر تنقید ہو رہی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے اداکار و ہدایتکار کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ شائقین فلم وزیر میں میرے ایکشں سے متاثر ہوں ۔