معروف شاعر منیر نیازی کی9ویں برسی کل ہفتہ جائے گی

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:47

معروف شاعر منیر نیازی کی9ویں برسی کل ہفتہ جائے گی

اسلا م آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) ” کج شہر دے لوک وی ظالم سن ، کج مینوں مرن دا شوق وہ سی ! اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیر نیازی کی9ویں برسی 26دسمبر بروز ہفتہ منائی جائے گی وہ 26دسمبر 2006کو حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے برسی کے سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں منیر نیازی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گااخبارات میں خصوصی مضامین شائع کیے جائیں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صاحب طرز شاعر منیر نیازی1927ء کو مشرقی پنجاب کے علاقہ ہوشیار پور میں پیدا ہوئے وہ جنوبی پنجاب کے اہم شہر بہاول پور میں بھی زیر تعلیم رہے ہیں ان کا شمار پرانے شعراء میں ہوتا ہے ۔منیر نیازی برصغیر کے وہ نامور شاعر تھے جس کی شاعری کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں وہ پنجابی شاعری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3اور انگریزی کے 2مجموعے شائع ہوئے ان میں کلیات منیر،آغاز،بے وفا کا شہر،تیز ہوا،تنہا پھول،جنگل میں دھنک،سیاہ شب کا سفر اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔اپنے عہد کا عظیم شاعر منیر نیازی 26دسمبر 2006ء کو علالت کے باعث انتقال کر گیا ان کی عمر 78برس تھی۔