بنگلہ دیش مشتبہ شدت پسندوں کو مبینہ طور پر مالی مدد فراہم کا الزام عائد ہونے پر خاتون پاکستانی سفارت کار کو واپس بھیج دیا گیا.

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:54

بنگلہ دیش مشتبہ شدت پسندوں کو مبینہ طور پر مالی مدد فراہم کا الزام عائد ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش میں جاسوسی کے مقدمے کی سماعت کے دوران مشتبہ شدت پسندوں کو مبینہ طور پر مالی مدد فراہم کا الزام عائد ہونے پر ایک خاتون پاکستانی سفارت کار کو واپس بھیج دیا گیا.

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں بحیثیت سیکنڈ سیکریٹری تعینات خاتون سفارت کار کو واپس اسلام آباد بھیجا گیا ہے عہدیدار کے مطابق 2 روز قبل خاتون کو واپس بھیجنے کا کہا گیا تھامذکورہ سفارت کار کے حوالے سے مزید معلومات کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ نہیں ہوسکاجن کا نام اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں فارینہ ارشد بتایا گیاپولیس کے مطابق یہ پیش رفت اْس وقت ہوئی جب کالعدم جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کے ایک مبینہ رکن ادریس شیخ نے پاکستانی سفارت کار فارینہ ارشد سے اپنے روابط کے متعلق بتایا اور کہا کہ فارینہ نے انھیں 30 ہزار ٹکہ (380 ڈالر) دیئے ادریس شیخ کے بیانات بنگلہ دیشی میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعد پاکستانی مشن کی جانب سے جاری کیے گئے تردیدی بیان میں کہا گیا کہ یہ میڈیا رپورٹس سراسر بے بنیاد اور ڈھاکا میں موجود خاتون سفارت کار کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

متعلقہ عنوان :