بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے این اوسی جاری کر دیئے

جمعرات 24 دسمبر 2015 14:00

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 4 کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے چار کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے انہیں این اوسی جاری کر دیئے ہیں تاہم ملکی مفاد میں انہیں واپس بلا یا جائے گا تو وہ فوری آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شکیب الحسن، مشفق الرحیم، تمیم اقبال اور مستفیض الرحمان کو پاکستان سپرلیگ کھیلنے کے این اوسی جاری کئے گئے ہیں۔انہیں این او سی جاری کرنے کا فیصلہ بورڈ کی آپریشنزکمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایشیائی کھلاڑیوں کو 24فروری سے شروع ہونے والے ایشیاء کپ کے لئے اس سے قبل وطن واپس آنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :