قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس اور ٹریننگ کیمپ جاری

جمعرات 24 دسمبر 2015 14:01

قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس اور ٹریننگ کیمپ جاری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس اور ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ، ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف 11کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کیمپ میں 26کھلاریوں کو مدعو کیا تھا تاہم 12کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں رپورٹ نہیں کی تھی ۔اب ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف 11کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے جن میں ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ بھی شامل ہیں ۔ جبکہ رحمان رئیس نے بخار کے باعث کیمپ میں رپورٹ نہیں کی ۔ فٹنس کیمپ میں 14کھلاڑی پہلے ہی 3روز سے ٹریننگ کر رہے ہیں ۔ یہ کیمپ 7جنوری تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :