کیوی کپتان برینڈن میک کلم مڈل سیکس میں شامل ہوگئے

جمعرات 24 دسمبر 2015 14:06

کیوی کپتان برینڈن میک کلم مڈل سیکس میں شامل ہوگئے

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) برطانوی کاونٹی کرکٹ کلب مڈل سیکس نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

34 سالہ بیٹسمین انڈین پریمیئر لیگ کے اختتام کے بعد مڈل سیکس کو جوائن کریں گے جہاں معاہدے کے تحت وہ کلب کیلئے 7 ٹونٹی ٹونٹی اور 4 ایک روزہ میچز کھیلیں گے ۔ گزشتہ سیزن میں میکولم نے واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف محض 64 گیندوں پر 158 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔