(ن) لیگ کالودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

مرکزی رہنماؤں سے رپورٹ طلب کرنے سمیت حقائق سے آگاہی کیلئے خفیہ طور پر بھی معلومات اکٹھی کی جا ئینگی

جمعرات 24 دسمبر 2015 14:15

(ن) لیگ کالودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 154لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ،مرکزی رہنماؤں سے رپورٹ طلب کئے جانے کے ساتھ اصل حقائق سے آگاہی کیلئے خفیہ طور پر بھی معلومات اکٹھی کی جا ئیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مضبوط پوزیشن اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کے باوجود لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست پر ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلہ میں شکست کے اسباب کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لودھراں میں انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف بھی اصل صورتحال سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر مرکزی رہنماؤں سے بھی رپورٹ طلب کی جائے گی ۔شکست میں مقامی سطح پر مخالفت بارے خفیہ طور پر معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگ لودھراں میں کافی مضبوط پوزیشن رکھتی تھی تاہم اسے صدیق بلوچ کی صورت میں امیدوار کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔