محمد حفیظ ، اظہر علی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی موجود گی میں فٹنس کیمپ میں شرکت سے انکا ر کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 دسمبر 2015 14:43

محمد حفیظ ، اظہر علی نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی موجود گی میں فٹنس کیمپ ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی موجود گی میں فٹنس کیمپ میں شرکت سے انکا ر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 35سالہ محمد حفیظ قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی نمائندگی کرنے کے بعد آج صبح قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ میں شرکت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تھے ،ذرائع کا کہنا ہے حفیظ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی موجودگی کے باعث کیمپ میں شرکت سے انکار کر تے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگا ہ کر دیا ،اس فیصلے میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی اس معاملے پر محمد حفیظ کا ساتھ دیا جب کہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کے معاملے پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے محمد حفیظ سے ملاقات کر کے عامر کے معاملے پر ان سے بات چیت کی تاہم وہ بھی انہیں منانے میں ناکام رہے ، اوپننگ بلے باز نے نوجوان فاسٹ باؤلر سے ملنے بھی انکار کیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو جلد از جلد قومی ٹیم میں واپس لانے کی کوششیں کر رہاہے تاہم ٹیم کے کئی کھلاڑی سزایافتہ فاسٹ باؤلر کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔