سندھ حکومت ، وفاق کے خلاف دھمکی آمیز رویہ ترک کرے،نجیب اللہ خان نیازی

رینجرز کو دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا مینڈیٹ وفاق نے دیا ہے ، رہنماء (ن)لیگ

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن و نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن کے نائب صدرنجیب اللہ خان نیازی کے ترجمان نے چیئرمین ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت ، وفاق کے خلاف دھمکی آمیز رویہ ترک کرے ۔ ترجمان کے مطابق نجیب اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیلئے رقم آسمان سے نیچے نہیں گرتی بلکہ کرپشن اور غیر قانونی طریقوں سے ہی حاصل کی جاتی ہے۔

رینجرز ثابت کرچکی ہے کہ بھتہ خوری ، ہائی ڈئیڈرنٹ کی غیر قانونی کمائی ،شہر میں پر اسرار بنک ڈاکے، ترقیاتی کاموں کو اپنے پسندیدہ ٹھیکداروں فراہم کرنے کے کمیشن ،چائنا کٹنگ، اغوا برائیتاوان ، شارٹ ٹرم کٹنیپنگ،پرچی مافیا ، لینڈ مافیا ،ڈرگ مافیا کے کارندوں ،دہشت گرد وں نے سہولت کاروں نے اربوں روپوں پہنچائے۔

(جاری ہے)

رینجرز کو دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا مینڈیٹ وفاق نے دیا ہے ، ورنہ رینجرز کو کراچی میں آئے 30سال سے بھی زیادہ عرصہ گذر چکا ہے ، لیکن ماضی میں سیاسی مصلحتوں اور مفاداتوں نے رینجرز کو سرکاری و سیاسی شخصیات کا سیکورٹی گارڈ بنا کر رکھ دیا تھا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر اعلی سندھ کو کراچی آپریشن کا کپتان اس لئے بنایا تھا تاکہ کئی عشروں بعد ہوش میں آکر ہزاروں بے گناہ انسانوں اور کھربوں روپوں کے کالے دھن سمیت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر قانون کی رٹ قائم کریں لیکن الٹا کپتان رینجرز کو سیاسی بنانے کی سازش کرکے دراصل فوج کے خلاف سازش کر رہے ہیں ، لیکن سازش کرتے وقت بھول جاتے ہیں کہ وفاق کا آئین صوبوں کا جہاں تحفظ کرتا ہے تو ا س کا مقصد ڈاکٹر عاصم کو تحفظ دینا نہیں بلکہ پاکستان کو تحفظ دینا ہے۔

سندھ رینجرز آئین پاکستان کے تحت ان لوگوں کے خلاف متحرک رہے گی جو پاکستان نہ کھپے کی درپردہ کوشش کر رہے ہیں۔ پی پی پی عسکری اداروں اور عدلیہ کو سیاسی و متنازعہ بنانے اور سیاسی شہید بننے کی روشختم کرکے سندھ کی سیاست سے قومی سیاست میں واپس آئے۔

متعلقہ عنوان :