مری میں برفباری سیلطف و اندوز کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:39

مری میں برفباری سیلطف و اندوز کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

اسلام،راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) جڑواں شہروں میں چھٹی کے دن بڑی تعداد میں شہری مری میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے پہنچ گئے جبکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی مزید بڑھ گئی ہے اور میدانی علاقے خشک سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں جبکہ برفباری سے لطف واندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب کم درجہ حرارت قلات،کالام منفی 12، استور منفی 11،ا سکردو منفی 10ریکارڈ کیا گیا جبکہ مری میں تازہ ترین برفباری سے لطف و اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق ،گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر کبھی برف باری کا سلسلہ جاری تو کبھی تھم جا تا ہے جس کے بعد سرد ہوائیں میدانی علاقوں کا رخ کررہی ہیں ا ور سردی میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرملاکنڈ ڈویژن کے ضلع لوئر اور اپر دیر میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،لوئر دیر میں برفباری کے بعد لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد پرفضا مقامات پر پہنچ رہی ہے۔ دوسری طرف مری میں بھی ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح ملکہ کوہسار برفباری اور ٹھنڈ کا مزا لینے پہنچے ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں بھی سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم اگلے چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :