پی سی بی محمد عامر کے مخالفین کیلئے نئی منطق لے آیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:13

پی سی بی محمد عامر کے مخالفین کیلئے نئی منطق لے آیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کے مخالفین کے لیے نءی منطق سامنے لے آیا ہے ، کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق محمد عامر محض 19 سال سے کم عمر میں دیہاتی بیک گراؤنڈ سے آئے تھے جب کہ انہوں نے دوران تفتیش آغاز میں ہی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ سے بھر پور تعاون کیا بلکہ آئی سی سی اور پی سی بی کے بحالی پروگرام میں بھی حصہ لیا اورسزا بھگتنی ۔

(جاری ہے)

بورڈ کا کہنا ہے کہ چند کمنٹیٹرز اور کھلاڑی محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت کے مخالف ہیں تاہم ہم انکو یاد دلاتے ہیں کہ اسلام بھی ایسے معاملات میں معافی کا درس دیتا ہے کیوں کہ ماضی میں سپاٹ فکسرز اور منشیات کے استعمال میں ملوث افراد کو بھی سزا بھگتنے کے بعد انٹرنیشنل میدانوں میں دوبارہ داخلے کی اجازت ملی ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے مارلون سیموئلز، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور ایتھلیٹ ٹائی سن گے شامل ہیں ۔