بینظیر بھٹو نے سکھایا جمہوریت کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے،آغا سراج درانی

30 برس تک ے نظیر بھٹو کیساتھ رہا، جدائی کی وجہ سے میری سیاسی تربیت ادھوری رہ گئی،سپیکر سندھ اسمبلی

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے انھیں سکھایا کہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے۔جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں آغا سراج درانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے چھوٹے بھائیوں کی طرح میری تربیت کی۔بے نظیر بھٹو نے سکھایا کہ جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 30 برس تک بے نظیر بھٹو کے ساتھ رہا، ان کی جدائی کی وجہ سے میری سیاسی تربیت ادھوری رہ گئی۔بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے آغا سراج درانی نے کہا کہ جلسہ دن ایک بجے شروع ہوگا جو شام 5 بجکر 20 منٹ پر اختتام پزیر ہوگا، جلسے کے دوران ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی خطاب کریں گے۔