پی سی بی نے محمد حفیظ اور اظہر علی کیخلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیدیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:29

پی سی بی نے محمد حفیظ اور اظہر علی کیخلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی حکام کے مطابق محمد حفیظ اور اظہر علی نے محمد عامر کی موجودگی کا بہانہ بنا کر فٹنس کیمپ میں شرکت نہ کر کے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے میں ان پر جرمانہ یا میچ کھیلنے کی پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے تاہم اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے ، پی سی بی حکام کے مطابق محمد عامر نے اپنی سزا اور بحالی کا پروگرام مکمل کرلیا ہے جس کے بعد اب وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کلیئر ہیں ،اگر کسی کھلاڑی کو اس بارے میں کوئی خدشات ہوں تو اسے کیمپ چھوڑ کر جانے کی بجائے کوچ سے بات چیت کرنی چاہیئے۔