عامر کی ٹیم میں واپسی کی آج بھی حمایت کرتا ہوں، ہیڈ کوچ وقار یونس

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:32

عامر کی ٹیم میں واپسی کی آج بھی حمایت کرتا ہوں، ہیڈ کوچ وقار یونس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کھلاڑی فٹنس کیمپ میں بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ لاہور میں جاری ہے جس میں فیلڈنگ اور خاص طور پر فٹنس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ فٹنس کیمپ میں کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں جس پر مجھے فخر ہے۔وقار یونس نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی حمایت بھی کی ہے۔اس سلسلے میں وہ ان دنوں باولنگ کوچ مشتاق احمد کے ساتھ مل کر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :