محمد عامر کورویہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے،کھیلانا ہی تھا تو پہلے سلمان بٹ کا حق بنتا تھا‘عامر سہیل

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:32

محمد عامر کورویہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے،کھیلانا ہی تھا تو پہلے سلمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء)سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ حفیظ اور اظہر علی کی تربیتی کیمپ میں عدم شرکت پر کہنا چاہوں گا کہ محمد عامر کو اپنا رویہ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ اگر میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کھلانا ہی تھا تو سلمان بٹ کا حق بنتا تھا انہیں پہلے کھیلایا جا نا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو اسوقت بلے بازوں کی ضرورت ہے۔ عامر سہیل نے کہاکہ آئے دن کرکٹ کے ساتھ کوئی نہ کوئی تنازعہ ہوتا رہتا ہے ،پی سی بی کو پہلے مسائل حل کرنے چاہیے تھے۔