Live Updates

لودھراں: عید میلا دالنبی ﷺ کے موقع پرہمیں جیت کی خوشی ملی ہے، لودھراں کی عوام کو خریدنے کی کوشش کی گئی لیکن آپ نے ثابت کر دیا کہ ضمیر کی کوئی قیمت نہیں‌ہوتی ، بسمہ کی موت کے بعد قوم ایک مرتبہ پھر اکٹھی ہو گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا جلسے سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 16:37

لودھراں: عید میلا دالنبی ﷺ کے موقع پرہمیں جیت کی خوشی ملی ہے، لودھراں ..

لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان لودھراں پہنچے .

(جاری ہے)

لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے دن جیت کا تحفہ ملا، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو نہیں بلکہ حکمران جماعت کو شکست دی ، ہمیں دلیری سے ہارنا اور بہادری سے جیتنا بھی آتا ہے، جہانگیر خان ترین اور ہم سب مل کر نئے پاکستان کے لیئے جہاد کر رہے ہیں، ہمیں ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں اسپتالوں پر پیسہ خرچ ہو ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے راستوں میں چار جماعتوں کا ٹولہ کھڑا ہے ، ملک میں پیسہ محض تعلیم پر خرچ ہونا چاہئیے، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو خریدتے ہیں باریاں لیتے ہیں، عام انتخابات میں بھی بائیس جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ، کیا کسی ایک آدمی کو بھی سزا ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب آپ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے .

لودھراں کے عوام سے مخاطب ہو کر کپتان نے کہا کہ آپ کو اڑھائی ارب روپے کی رشوت دینے کی کوش کی لیکن لودھراں کی عوام نے ثابت کیا کہ ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے الیکشن نہیں سچ کے لیے جہاد کیا،اے اپی ایس سانحہ کے بعد قوم ایک ہو گئی تھی اور گذشتہ روز بسمہ کی موت نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو اکٹھا کر دیا ہے ، ملک سے وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہونا چاہئیے. ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کے پی کے میں بھی کسی وی آئی پی اور وزیر اعظم کے لیے بھی ٹریفک کونہیں روکا جائے گا، عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کو خوف ہے تو گھر بیٹھے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات