مفتی محمد نعیم کا دارالعلوم نانک واڑہ کے استاد قاری محمد یاسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعرات 24 دسمبر 2015 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے دارالعلوم نانک واڑہ کے استاد قاری محمد یاسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قاری محمد یاسین عظیم انسان تھے پوری زندگی قران مجید کے درس وتدریس میں گزاری،ان کی گراں قدر خدمات مشعل راہ ہیں اللہ تعالیٰ نے ان سے قرآن مجید کی تعلیم کا عظیم کام لیا،اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام خدمات کو قبول اور جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، امین واضح رہے کہ قاری محمد یاسین درالعلوم نانک واڑہ قدیم استاتذہ میں سے ہیں جنہوں نے 60سال سے دارالعلوم نانکواڑہ میں قران مجید کی خدمات سرنجام دی گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا مرحوم کی نماز جنازہ آج( جمعہ )داراالعلوم کراچی کورنگی میں ادا کی جائے گی جس میں جید علماء کرام و مدارس کے طلبہ شرکت کریں گے ۔