کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں ایک گھر سے خاتون اور بچی سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

نادر خان اور اس کے بیٹے شہزاد نے گھریلو تنازع پربھائی،بھابھی،بھتیجی اور بھائی کی سالی کو قتل کیا،پولیس

جمعرات 24 دسمبر 2015 18:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے پٹھان کالونی میں ایک گھر سے خاتون اور بچی سمیت 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود بنارس پٹھان کالونی ملنگ ہوٹل کے قریب گھر سے 30سالہ راج بی بی زوجہ نادر ،2سالہ ماہ نور دختر زوار خان ،38سالہ زوار خان ولد شاہ بلمبر اور 32سالہ نور اللہ حکیم ولد وزیر خان کی لاشیں ملیں ہیں ۔جبکہ شاہدہ اور تاج محمد واقعہ میں زخمی ہوگئے ۔ایس پی سائٹ ساجد سدوزئی کے مطابق نادر خان اور اس کے بیٹے شہزاد نے گھریلو تنازع پربھائی،بھابھی،بھتیجی اور بھائی کی سالی کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجئے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :