حضور کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ،مفتی محمد نعیم
آپ نے سچائی ، دیانت داری اور شفاف کردارسے دنیا میں انقلاب برپا کیا، میڈیاسے گفتگو
جمعرات 24 دسمبر 2015 18:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہ حضور کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ، دین سے دوری سنت سے بے رغبتی کے باعث امت مسلمہ اجتماعی طور پر مسائل سے دوچار ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو امن کا درس دیا ہے، سرکار دوجہاں کی آمد دنیا ئے جہاں کے لیے رحمت ہے، فلاحی ریاست ا ورپرامن معاشرے کے قیام کے لیے حضور کی سیرت کواپناناہوگا، اسلامی تعلیمات اورسیرت سرورکونین سے دوری کے باعث آج مسلمان دنیا میں اجتماعی طور پرذلت کا شکار ہیں،جمعرات کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں یوم ولادت باسعادت کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر وشیخ الحدیث مفتی نعیم نے کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی بحثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبودہے ،آپ نے عالم دنیا کو امن کادرس دیا باہم لڑنے والے عرب بھی آپ کے اخلاق کو دیکھ کر باہم شیروشکر ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنی سچائی ، دیانت داری اور شفاف کردارسے دنیا میں انقلاب برپا کیا، انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں کو سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہم حضور سے عقیدت ومحبت کے دعویدارتوہیں لیکن ہماری عملی زندگی اس سے بالکل خالی ہے ،آج ایک عام مسلمان سے لیکربڑے مذہبی پیشواں تک حضور کی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے کوسوں دورہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.