سابق چیئرمین پی سی بی عارف عباسی کی پاکستان پریمیر لیگ میں ایسوسی ایشنز کی رائے کو شامل نہ کرنے پر تنقید

جمعرات 24 دسمبر 2015 18:23

سابق چیئرمین پی سی بی عارف عباسی کی پاکستان پریمیر لیگ میں ایسوسی ایشنز ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین عارف علی عباسی نے پاکستان پریمیر لیگ میں ایسوسی ایشنز کی رائے کو شامل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس وقت قومی ٹورنامنٹ نہیں ہوسکتا جب تک ایسوسی ایشنز کو اس میں شامل نہیں کیا جاتا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہونے والی ٹی ٹونٹی لیگز کو دیکھیں تو کوئی بھی ایسوسی ایشن کے بغیر ٹیم منتخب نہیں کرتا۔

انہوں نے ڈرافٹنگ کے عمل پر شکوک کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیلامی کا عمل اس سے بہتر ہوسکتا تھا۔میں انتخاب کے پراسرار طریق کار کو سمجھنے سے قاصر ہوں جہاں 35 سال کے کھلاڑیوں کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی کیٹگری میں رکھا گیا اب وہ کیسے ابھر سکتے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کی کھلے عام نیلامی ہونی چاہیے تھی، یہ مفادات کے حصول اور بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ کی خامیاں ظاہر کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں کی مجموعی قیمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ93 ملین ڈالر کچھ بھی نہیں اس سے زیادہ کمایا جاسکتا تھا ، ممکنہ طور پر اس سے پیشہ ورانہ طریقے سے نہیں نمٹا گیا۔عارف عباسی کے مطابق ٹورنامنٹ کو مشتہر کرنے کی حکمت عملی معیار سے کمتر تھی۔ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تھوڑا سا وقت رہ گیا ہے اور مجھے مزید کوئی سرگرمی نظر نہیں آرہی، جو لوگ اس کے کرتا دھرتا ہیں انہیں اب اس رفتار کو ضرور بڑھانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :