Live Updates

افغان صدر کی عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت

اشرف غنی کا پاکستان اور افغانستان کے غیر حکومتی ڈائیلاگ کی مکمل حمایت کا اعلان

جمعرات 24 دسمبر 2015 18:31

افغان صدر کی عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی ہے ۔یہ بات افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمرنے کابل میں پاک افغان غیر سرکاری سکیورٹی ڈائیلاگ کے شرکاء سے گفتگو میں بتائی ۔

(جاری ہے)

عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت کا مقصد افغان صدر کی جانب سے پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے دو طرفہ تعلقات اور خصوصی طورپر افغانستان پاکستان اور خطے میں امن وامان کیلئے مشاورت کر نا ہے ۔

یاد رہے کہ افغان صدر کی دعو ت پر پشتون سیاسی رہنما اسفند یار ولی خان محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیر پاؤ نے رواں ماہ کابل کادور ہ کیا تھا ۔حنیف اتمر نے کہاکہ افغان صدر نے پاکستان اور افغانستان کے غیر حکومتی ڈائیلاگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی رابطوں کے ساتھ ساتھ غیر حکومتی سطح پربھی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات