خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں وی آئی پی پروٹول کیلئے سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 18:32

خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں وی آئی پی پروٹول کیلئے سڑکیں بند نہ ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24دسمبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں وی آئی پی پروٹول کیلئے سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں بلاول بھٹو کے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث 10ماہ کی بچی کی ہلاکت کے بعد خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے صوبے میں وی آئی پی پروٹول کیلئے سڑکیں بند نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے باقائدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔