ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا 12 ربیع الاول کے موقع پر کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا تفصیلی معائنہ
جمعرات 24 دسمبر 2015 18:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے 12 ربیع الاول کے سلسلے میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی گزرگا ہ بالخصوص نمائش تا کیپری سینما تک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کی جانب سے جلوس کے راستوں پر قبل از وقت بلدیاتی خدمات سر انجام دی گئی ہیں جبکہ بلدیاتی خدمات کے لئے متعلقہ محکمہ جات کا عملہ موجود رہے گا ۔
ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر جلوس منتظمین سے بھی ملاقات کی اور انہیں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کی مکمل یقین دہانی کرائی۔بعد از اں ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے نمائش چورنگی پر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کا تفصیلی معائنہ کیا کیمپ میں طبی سہولیات کی ادویات کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ نے نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ، اس موقع پر متعلقہ افسر ان نے ایڈمنسٹریٹر کو جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے بریف کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر نے اطمینان کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.