حکومت کے واضح احکامات کے باوجود عید میلاد النبی کے موقع پر بجلی کی لو ڈشیڈنگ ،کئی علاقوں میں عوام کو نیاز پکانے کیلئے بھی گیس میسر نہ آسکی

مختلف شہری علاقوں میں 8سے 10دیہی علاقوں میں 13سے 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ،ٹیوب ویل نہ چلنے سے پانی کی بھی قلت

جمعرات 24 دسمبر 2015 20:11

حکومت کے واضح احکامات کے باوجود عید میلاد النبی کے موقع پر بجلی کی لو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) حکومت کے واضح احکامات کے باوجود عید میلاد النبی کے موقع پر بجلی کی لو ڈشیڈنگ عروج پر رہی ، بعض علاقوں میں عوام کو نیاز پکانے کیلئے بھی گیس میسر نہ آسکی جس پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے عید میلاد النبی اور کرسمس کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس کے برعکس گزشتہ روز شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

مختلف شہری علاقوں میں 8سے 10جبکہ دیہی علاقوں میں 13سے 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔کئی شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی رہی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عید میلاد النبی کی مناسبت سے بجلی کا زیادہ استعمال کیا گیا جسکے باعث بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہونے سے لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دوسری طرف لاہور کے مختلف علاقوں سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی شکایات گزشتہ روز بھی برقرار رہیں ۔ مختلف مقامات پر عوام گھروں میں نیاز پکانے کا اہتمام نہ کر سکے اور بازارسے اشیاء لا کر نیاز تقسیم کی گئی۔