سیرت النبی ہمارے لیے تقلید کا بہترین نمونہ ہے جس کے نتیجہ میں باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپرہوکرڈٹ کرمقابلہ کیا جا سکتاہے،معراج الہدیٰ صدیقی

جمعرات 24 دسمبر 2015 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء)سیرت النبی ہمارے لیے تقلید کا بہترین نمونہ ہے جس کے نتیجہ میں باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپرہوکرڈٹ کرمقابلہ کیا جا سکتاہے ان کیالات کا اظہار امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہی انہوں نے کہا کہ غزوہ احد،تبوک اور دیگر غزوات وجہاد ہمارے لیے مشعل راہ ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ باطل قوتوں کے خلاف آرام سے نہیں بیٹھا جا سکتا۔

امت مسلمہ متحد ہو کر استعماری قوتوں کوشکست فاش دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی مسائل کا واحد حل سیرت محمدپر عمل کر کے ہی ہوسکتاہے حضوراکرمانسانیت کے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجے گئے اور آخری خطبہ حج کے موقع پر بھی رہتی دنیا کیلئے انسانیت کا منشور پیش کیا،حضوراکرم نے غلاموں،عورتوں اورپوری انسانیت کے حقوق اداکرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

سیرت نبی کریم کی زندگی بالکل بے داغ ہ اور سیرت نبی کریم پر ہی عمل کرکے ہی دنیا کو امن وسکون کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔حضور اکرم نے آئین وحکومت کی تشکیل کی اورملکی اور سیاسی معاملات دین اسلام کے عین مطابق چلائے عدل وانصاف کا بہترین نظام قائم کیا۔جوآج تک ہمارے لیے تقلید کا بہترین نمونہ ہے۔نائب امیر ضلع وسطی خالد صدیقی نے کہاکہ دنیا وآخرت میں کامیابی اسوہ حسنہ پر عمل پیراہوکر ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔اسلام ہی وہ وحد مذب ہے جو انسانیت کی فلاح وبہودکا درس دیتا ہے۔جنرل سیکٹریری زون فیصل جمیل صدیقی نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمان ظلم وناانصافی ک خلاف متحدہ ہو جائیں۔