جشن عید میلا د النبی کے موقع پر شہر سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر ایم کیوایم کے تحت استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد

جمعرات 24 دسمبر 2015 20:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبی کے موقع پر شہر بھر سے نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا اورجلوسوں کے شرکاء میں شربت ،ٹھنڈا پانی اور لنگربھی تقسیم کیا گیا ۔ایم کیوایم کے تحت جشن عید میلاد النبی کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کیلئے شہر میں 6مقامات پر مرکزی استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا تھا جو ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر کے زیراہتمام اللہ والی چورنگی ، رنچھوڑ لائن سیکٹر کے زیراہتمام دل پسند سوئٹس ، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ایم کیوایم لائینز ایریا سیکٹر کے تحت نمائش چورنگی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے زیر اہتمام لیاقت آبا ڈاکخانہ ، ناظم آباد سیکٹر کے زیراہتمام ناظم آباد چورنگی فرح ٹاور اور چاندنی چوک اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے تحت حسین آباد میں قائم کئے گئے تھے جبکہ شہر میں اس سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر دیگرسینکڑوں استقبالیہ کیمپ بھی قائم کئے گئے تھے جہاں پر صبح سے لیکر رات تک جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا جاتا رہا اور ان میں شربت ، ٹھنڈا پانی اور لنگر تقسیم کیاجاتا رہا ۔

(جاری ہے)

استقبالیہ کیمپوں پر مشہور ثناء خواں حضرات کی نعتوں کی ریکارڈنگ کے علاوہ مختلف علمائے کرام کے سیرت طیبہ پر خطبات کی ریکارڈنگ بھی چلائی جاتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :